eng
competition

Text Practice Mode

تجارتی شاہراہ کا مسلمانوں کی زد میں ہونا

created Mar 21st, 01:06 by Naimat Ali


0


Rating

164 words
17 completed
00:00
قریش مکہ نے مدینہ کی اس اسلامی ریاست پر حملہ کرنے کا اس لیے بھی فیصلہ کیا کہ وہ شاہراہ جو مکہ سے شام کی طرف جاتی تھی مسلمانوں کی زد میں تھی۔ اس شاہراہ کی تجارت سے اہل مکہ لاکھوں اشرفیاں سالانہ حاصل کرتے تھے۔ اس کا اندازہ ہمیں اس واقعہ سے ہوتا ہے کہ بنو اوس کے مشہور سردار سعد بن معاذ جب طواف کعبہ کے لیے گئے تو ابوجہل نے خانہ کعبہ کے دروازے پر انھیں روکا اور کہا تو ہمارے دین کے مرتدوں کو پناہ دو اور ہم تمھیں اطمینان کے ساتھ مکے میں طواف کرنے دیں؟ اگر تم امیہ بن خلف کے مہمان نہ ہوتے تو یہاں سے زندہ نہیں جا سکتے تھے۔ یہ سن کر سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا۔
 
’’خدا کی قسم اگر تم نے مجھے اس سے روکا تو میں تمھیں اس چیز سے روک دوں گا۔ جو تمھارے لیے اس سے اہم تر ہے یعنی مدینہ کے پاس سے تمھارا راستہ۔‘‘

saving score / loading statistics ...